06:21 , 29 اپریل 2026
Watch Live

امریکا کی کارروائیوں پر ایران کا اقوام متحدہ سے رجوع

امریکا کی کارروائیوں پر ایران کا اقوام متحدہ سے رجوع

ایران نے  اقوام متحدہ سے رجوع کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے ایرانی جہازوں کو روکنے اور قبضے میں لینے کے اقدامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں امریکی اقدامات کو “بحری قزاقی” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک پر غیر قانونی قبضے کے مترادف ہیں، اور فوری طور پر جہازوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کو ان اقدامات کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمنیا نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی کی بات کی جا رہی ہے، تاہم ایران صورتحال کو مکمل طور پر ختم شدہ نہیں سمجھتا اور فوجی تیاری جاری ہے۔

ادھر بحیرہ عرب میں امریکی افواج کی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں ایرانی بندرگاہوں کی جانب جانے والے مشتبہ جہازوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

امریکی سینٹرل کمان کے مطابق “بلو اسٹار تھری” نامی جہاز کو روک کر چیک کیا گیا جبکہ درجنوں جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION